چنائے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلا دیشی بولروں تسکین احمد اور عرفات سنی کو غیر قانونی بالنگ ایکشن پر معطل کردیا ۔


چنائے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلا دیشی بولروں تسکین احمد اور عرفات سنی کو غیر قانونی بالنگ ایکشن پر معطل کردیا ۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کی ٹیم کو اپنے دوسرے میچ سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے اور بنگال ٹائیگرز کے اہم فاسٹ بولر تسکین احمد اور آف اسپنر عرفات سنی کو آئی سی سی نے غیر قانونی بولنگ ایکشن پرمعطل کرتے ہوئے انٹرنیشنل میچوں میں بو لنگ سے روک دیا ہے۔
دونوں بولروں کے بولنگ ایکشن کو چنائے میں نیدر لینڈ سے ہونے والے میچ کے دوران فیلڈ امپائرز نے مشکوک قرار دیا تھا جس کے بعد دونوں کا ایکشن ٹیسٹ کرایا گیا جس کے بعد دونوں بولروں کا ایکشن غیر قانونی قراردے دیا گیا۔
آئی سی سی نے دونوں بولروں کو بین الاقوامی میچوں میں بولنگ کرانے سے روک دیا ہے تاہم بی سی بی کی اجازت سے دونوں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں جب کہ دونوں کسی بھی وقت آئی سی سی سے ری اسیسمنٹ ٹیسٹ کے لیئے درخواست کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلا دیشی آف اسپنر سوہاگ غازی اور عبدالرزاق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا جاچکا ہے۔
چنائے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلا دیشی بولروں تسکین احمد اور عرفات سنی کو غیر قانونی بالنگ ایکشن پر معطل کردیا ۔ چنائے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلا دیشی بولروں تسکین احمد اور عرفات سنی کو غیر قانونی بالنگ ایکشن پر معطل کردیا ۔ Reviewed by HamzaBashir Ahmad on 01:10:00 Rating: 5